بھٹکل:29/جون (ایس اؤنیوز) فاریسٹ محکمہ کی جانب سے منائی جارہی بیج بوئیں مہم کے تحت رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےتعلقہ کے بائیلور کے سمندری ساحل پر ساحلی کٹاؤ کو روکنے کے لئے دیوار تعمیر کرنے کے لئے درختوں کی نصب کاری پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر سندھو بھاسکر نائک، بائیلور گرام نپچایت کے صدر منجوناتھ نائک، کرشنا بھنڈاری ، منکی علاقہ کے فاریسٹ آفیسر کرشنا ، سدھاکرنائک وغیرہ موجود تھے۔